تدبیر منزل
معنی
١ - ضروریات خانہ داری کی بہم رسانی اور آمدنی اور خرچ کا حساب، انتظام خانہ داری۔ "اصل غرض تجویز نکاح سے اقامت تدبیر منزل اور تعاون باہمی انتظام خانہ داری اور تحصین فرج ہے۔" ( ١٨٩٦ء، تہذیب الاخلاق، ٣٠:٣ ) ٢ - [ سیاست ] اجتماعات خاصہ۔ "اس کے ذریعے سے اجتماعات خاصہ (تدبیر منزل) اور اجتماعات عامہ سیاسیات مدنیہ وغیرہ کی گتھیاں بھی سلجھتی ہیں۔" ( ١٨٧٥ء، متحدہ قومیت اور اسلام، ٥٧ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تدبیر' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'منزل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں